Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیئرمین سینیٹ کی جاوید اقبال سے ملاقات

Now Reading:

چیئرمین سینیٹ کی جاوید اقبال سے ملاقات

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے چیئر مین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔

تفصیلات  کے مطابق ملاقات میں چیئرمین نیب نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کو نیب کی سالانہ رپورٹ برائے 2020 پیش کی  ہے اور چیئرمین نیب نے ایوان بالاء کے سربراہ کوملک میں جاری احتسابی عمل کے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا ہے اور احتسابی عمل کو زیادہ شفاف اور موثر بنانے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات بارے  میں بھی بریفنگ دی ہے۔

ملاقات میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی  نے کہا ہے کہ احتساب کے عمل میں شفافیت اور غیر جانبدرای کو ہر صورت برقرار رکھا جائے، احتسابی عمل کے نتیجے میں تاجر اور کاروباری طبقے کے ہراساں ہونے کے تاثر کی نفی ہونی چاہیے۔

چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ کرپشن کے خاتمے سے تاجروں اور سرمایہ کاروں کو بہتر ماحول میسر ہوگا، ارکان پارلیمنٹ اور کاروباری طبقے کی جانب سے مثبت تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا ہے کہ احتسابی عمل سے کسی کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے، ہمارا ایجنڈا صرف پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
سونے کی قمیت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
اسرائیلی نگرانی میں پاک فوج غزہ بھیجنے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب، وزارتِ اطلاعات کی تردید
دفاع وطن کیلئے پرعزم، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر