وفاقی وزیر شفقت محمود کے حلقے کے شہری پانی کی بوند بوند کو ترسے لگے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شفقت محمود کے حلقے میں شہریوں نے صاف پانی کے حصول کے لیے احتجاج کیا ہے۔
اس ضمن میں مظاہرین کا کہنا ہے کہ کرنال پورہ،راواں،اوقاف کالونی اور شاہ کمال کی آبادی کو پانی کی بندش کا سامنا ہے، دو روز سے پانی کی بوند تک نہیں دیکھی ہے۔
مظاہرین نے بتایا ہے کہ واسا کے دفتر کے چکر کاٹ رہے ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے، صوبائی وزیر محمود الرشید کے پاس بھی شہری مسئلہ حل کروانے گئے مگر نامراد لوٹے۔
مظاہرین نے مزید بتایا ہے کہ صوبائی وزیر محمود الرشید پانی کا مسئلہ حل کرنے کی بجائے نئے ٹیوب ویل کا نوٹیفکیشن دیکھاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News