وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اگر اسکول کھولنا ہے تو تمام اساتذہ کو ویکسین لگانا ضروری ہے اور اگر کوئی دکاندار دکان کھولنا چاہتا ہے تو اسے بھی ویکسین لگوانی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وباء موجود ہے ہمیں احتیاط جاری رکھنی ہیں، ویکسینیشن کرائیں تاکہ ہم دوبارہ نارمل زندگی کی طرف آ سکیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ فرنٹ لائن ورکرز نے جس طرح کام کیا ہے انہیں خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔
مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے لئے سب کو ویکسینیشن کرانی ہوگی، جو سرکاری ملازمین ویکسین نہیں لگائیں گے ان کی تنخواہیں روکیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ عوام ویکسین لگانے کے بعد بھی ایس او پیز پر عمل در آمد کریں اور حکومت کی مدد کریں تاکہ بحالی کی طرف جائیں۔
مراد علی شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ سندھ میں اموات کی شرح کم ہے، ہمارے پاس کورونا سے بحالی کی شرح اس وقت سب سے زیادہ ہے، جلد صوبے میں بحالی کی طرف جائیں گے اورپابندیاں ختم ہوں گی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ک کہ ٹاسک فورس میں ہم مل کر متفقہ فیصلے کرتے ہیں۔ ٹاسک فورس میں پولیس رینجرز، ڈاکٹر اور سب موجود ہوتے ہیں۔
مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ حکومت کی مدد کریں تاکہ ہم زیادہ سے زیادہ بحالی کی طرف جائیں، میں نے ویکسین کی دونوں ڈوز لگوا لی ہیں مگر ماسک پھر بھی پہنتا ہوں، اس وباء کا مذاق اڑانا زیادتی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کورونا کیسز بڑھے تو پابندیوں پر تمام جماعتوں نے ساتھ دیا، یہاں ان ہی جماعتوں نے سیاست کرنا شروع کر دی۔
مراد علی شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ سندھ میں پچھلی حکومت کے آخری دنوں میں 27 اسکیمیں تھیں، اس وقت وفاقی حکومت نے صرف 6 اسکیمیں سندھ کے لیے رکھی ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے لیے وفاق نے ابھی کوئی نئی اسکیم نہیں رکھی ہے، کینجھر جھیل سے کراچی کے لیے پانی لانے کی اسکیم بھی وفاق نے ختم کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
