وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت میں خون پسینہ ایک کرنے والے افسران کی بھرپور حوصلہ افزائی جاری رکھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار افسران کو سرکاری فرائض کی ادائیگی میں مکمل آزادی دی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبے میں افسران کی تقرریاں میرٹ پر کی گئی ہیں، میرٹ پرافسران تعینات کر کے اقرباء پروری اور سفارش کلچر کا خاتمہ کیا ہے۔
سردار عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ سرکاری امور کی انجام دہی میں افسران پر کسی قسم کا دباؤ نہیں، تحریک انصاف کی حکومت کے دور میں افسران کو کام کرنے کی جتنی آزادی دی ہے اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ افسران ایک چین آف کمانڈ کے تحت سرکاری امور سرانجام دیتے ہیں۔
سردار عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں نے ذاتی پسند و ناپسند پر افسران کو تضحیک کا نشانہ بنا کر غلط کلچر کو پروان چڑھایا جبکہ سابق دور میں بعض افسران کی عزت نفس کو بھی سرعام مجروح کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ محنتی، ایماندار اورعوام کی خدمت کے جذبے سے سرشار افسران کی قدر کرتے ہیں، عوام کی خدمت میں خون پسینہ ایک کرنے والے افسران کی بھرپور حوصلہ افزائی جاری رکھیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ موجودہ حکومت کی بہترین معاشی کارکردگی پر اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو تباہ حال معیشت ملی، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پوری ٹیم نے دن رات محنت کرکے معیشت کو درست ٹریک پر ڈال دیا ہے۔
سردار عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا تھا کہ مستحکم معیشت پر اپوزیشن کا مسلسل رونا منافقت اور دوغلہ پن ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ قوم جان چکی ہے کہ اپوزیشن عناصر عقل کے ساتھ بصیرت سے بھی عاری ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
