
بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان کے مذاق پر مادھوری ڈکشت آپے سے باہر ہوگئیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکار عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران میرے ایک مذاق پر اداکارہ مادھوری ڈکشت مجھے مارنے کے لیے تیار ہوگئی تھیں۔
اداکار 1990 میں ریلیز ہونے والی اندرا کمار کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’دل‘کی شوٹنگ کے دوران ہونے والی حرکات کو آج تک یاد رکھے ہوئے ہیں۔
عامر خان کا ایک پرانی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے اپنی فلم ’دل‘ کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والا دلچسپ واقعہ سنایا۔
انہوں نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران مادھوری ڈکشت سے کہا کہ وہ اپنا ہاتھ دکھائیں، میں ان کا ہاتھ پڑھ کر بتاتا ہوں تاہم جیسے ہی اداکارہ نے ہاتھ آگے کیا تو میں نے اس پر تھوک دیا جس پر مادھوری کو شدید غصہ آیا اور انہوں نے میرے پیچھے دوڑ لگادی اس دوران انہیں ہاکی نظر آئی انہوں نے مجھے مارنے کے لیے ہاکی بھی اٹھالی۔
دوسری جانب خود اداکارہ مادھوری ڈکشت بھی اس واقعے کی تصدیق کرچکی ہیں۔
اداکارہ نے ایک انٹریو میں بتایا کہ فلم ’دل‘ کی شوٹنگ کے دوران عامر خان کے پیچھے ہاکی لے کر دوڑ لگائی تھی جو میں آج تک نہیں بھولی ہوں۔
واضح رہے بالی ووڈ کوریوگرافر اور ہدایت کارہ فرح خان بھی عامر خان کی اس حرکت کا بتاچکی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News