Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹیکنالوجی کی مدد سے اساتذہ کیلئے آسانیاں پیدا کرنے جا رہے ہیں، مراد راس

Now Reading:

ٹیکنالوجی کی مدد سے اساتذہ کیلئے آسانیاں پیدا کرنے جا رہے ہیں، مراد راس
مراد راس

وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے اساتذہ کے لئے مزید آسانیاں پیدا کرنے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی زیر صدارت اساتذہ کی زندگی ڈیجیٹلائیزیشن کے ذریعے مزید آسان بنانے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری اسکول ایجوکیشن، نمائندہ پی آئی ٹی بی و دیگر شریک ہوئے۔

وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ اگلے ایک مہینے کے دوران ٹیکنالوجی کی مدد سے اساتذہ کے لئے مزید آسانیاں پیدا کرنے جا رہے ہیں، اساتذہ کو مزید فراہم کی جانے والی آن لائن سہولیات کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ڈیجیٹل پاکستان کے ویثزن کے عین مطابق محکمہ تعلیم پنجاب کو مکمل طور پر ڈیجٹلائیز کیا جا رہا ہے۔

وزیر تعلیم پنجاب نے یہ بھی کہا کہ اساتذہ کی مکمل اور بھرپور توجہ محض ہمارے بچوں کو بہتر سے بہتر تعلیم فراہم کرنے پر مرکوز ہونی چاہیے۔

Advertisement

ڈاکٹر مراد راس نے مزید کہا کہ ٹیکنالوجی کے استعمال کی بدولت جو آسانیاں اساتذہ کے لئے موجودہ دور حکومت میں پیدا کی گئی ہیں ان کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے مزید کہا کہ ٹیکنالوجی کا بھرپور اور جامع استعمال شفافیت کو بڑے پیمانے پر یقینی بناتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر