لاہور میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار پنجاب کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں نئے مالی سال 2021-22 کے بجٹ کی تجاویز کی منظوری دی جائے گی، اجلاس میں ضمنی بجٹ مالی سال2020 -21 کی منظوری بھی دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق کابینہ مالی سال 2020-21 کے بجٹ کے نظرثانی شدہ تخمینہ جات کی بھی منظوری دے گی ۔
خیال رہے کہ اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز شرکت کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News