
احسن اقبال تین روزہ دورہ پر چین روانہ
مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ اسپیکر کا کام حکومت اوراپوزیشن کا نقطہ نظر سن کر فیصلہ کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن 80 نکاتی ایجنڈے پر شبہ ہوا ،دال میں کچھ کالا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایجنڈے میں بھارتی جاسوس کلبھوشن کے لئے قانون منظور کرایا جا رہا ہے۔
احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ حکومت ایسا قانون بنانا چاہتی ہے جس میں بھارتی جاسوس کا نام ہوگا۔
مسلم ن لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ بھارتی جاسوس کے لئے قانون سازی کے بوجھ کو ہماری نسلیں معاف نہیں کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ کل تک وزیراعظم کی جانب سے بھارتی جاسوس کلبھوشن کا نام لینا جرم تھا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ حکومت بھارتی جاسوس کے لئے خصوصی قانون منظور کرانا چاہتی ہے جبکہ اس کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور نہ ہی کوئی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News