Advertisement
Advertisement
Advertisement

کچھ بھگوڑے پاکستان کی جگ ہنسائی کاباعث بن رہےہیں،فردوس

Now Reading:

کچھ بھگوڑے پاکستان کی جگ ہنسائی کاباعث بن رہےہیں،فردوس
فردوس

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کچھ عدالتی مجرم اور بھگوڑے پاکستان کی جگ ہنسائی کا باعث بن رہےہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ملکی معاملات میں غیر ملکی قوتوں کی مداخلت کی کوئی گنجائش نہیں، وزیراعظم نے اس کاعملی مظاہرہ امریکا کو اپنی سرزمین نہ دینےکے اعلان سےکیا۔

Advertisement

اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی نے کہا کہ دنیا بھر میں وزیر اعظم عمران خان کی بہادری اور امریکا سے متعلق تگڑا مؤقف لینے کا چرچا ہے لیکن اپوزیشن کو اس پر بھی سانپ سونگھ گیا ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن اپنی خفت مٹانے کیلئے نیا بیانیہ گھڑ رہی ہے جبکہ کچھ عدالتی مجرم اور بھگوڑے پاکستان کی جگ ہنسائی کاباعث بن رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ پاکستان عمران خان کی قیادت میں کھویا ہوا تشخص پھر حاصل کر رہا ہے۔ عالمی سطح پر پاکستان عزت ووقار کا مقام دوبارہ حاصل کررہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
سونے کی قمیت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
اسرائیلی نگرانی میں پاک فوج غزہ بھیجنے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب، وزارتِ اطلاعات کی تردید
دفاع وطن کیلئے پرعزم، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر