Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 15 رنز سے ہرا دیا

Now Reading:

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 15 رنز سے ہرا دیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے  26 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 15 رنز سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 185 سے زائد کے اسٹرائیک ریٹ سے ناقابل شکست سنچری بنانے پر عثمان خواجہ کو پلئیر آف دی میچ قرار دیا گیا جبکہ وہ شاداب خان کی عدم موجودگی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کررہے تھے۔

[amazonad category=”Electronics”]

248  رنز پر مشتمل پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کی پہلی وکٹ اننگز کی پہلی ہی گیند پر اس وقت گر گئی جب حضرت اللہ ززئی فاسٹ باؤلر عاکف جاوید کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

Advertisement

پشاور زلمی کی دوسری وکٹ امام الحق کی صورت میں گری، وہ 35 کے مجموعی اسکور پر 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ،انہیں بھی عاکف جاوید نے آؤٹ کیا۔

تیسری وکٹ کے لئے شعیب ملک اور کامران اکمل نے 53 رنز کی شراکت قائم کی جبکہ دونوں بلے بازوں نے 150 سے زائد کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنائے، جس کی وجہ سے میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا تاہم یہ دونوں کھلاڑی اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

کامران اکمل نے 32 گیندوں پر 7 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 53 رنز کی اننگز کھیلی اور وہ حسین طلعت کا شکار بنے۔

شعیب ملک 36 گیندوں پر 6 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 68 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس دوران شیرفین ردر فورڈ نے اسپنر ظفر گوہر کو ایک ہی اوور میں 4 چھکے جڑ کر میچ میں سنسنی پھیلا دی، اس اوور میں مجموعی طور پر 30 رنز بنے تاہم اگلے ہی اوور میں حسن علی نے ردر فورڈ کو آؤٹ کردیا اور وہ بھی 8 گیندوں پر 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پشاور زلمی کو جیت کے لئے آخری 2 اوورز میں 38 رنز درکار تھے، ایسے میں وہاب ریاض اور عمید آصف نے ہدف کے حصول کی ہر ممکن کوشش کی تاہم وہ 15 رنز قبل ہمت ہارگئے۔

Advertisement

اسلام آباد یونائیٹڈ کے عاکف جاوید نے 43 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ حسین طلعت نے 2 اور حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

 واضح رہے کہ وہاب ریاض 28 اور عمید آصف  20 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
سول ایوی ایشن کرکٹ ٹورنامنٹ ، فائنل میں لاہور ایئرپورٹ نے کوئٹہ کو شکست دیدی
پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر