Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیپلز پارٹی کشمیریوں کی پرامن تحریکِ آزادی پر حمایت جاری رکھے گی، بلاول

Now Reading:

پیپلز پارٹی کشمیریوں کی پرامن تحریکِ آزادی پر حمایت جاری رکھے گی، بلاول

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کشمیریوں کی پرامن تحریکِ آزادی کے ہر سطح پر حمایت جاری رکھے گی۔

تفصیلات کے مطابق پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یوم شہداء کشمیر کی برسی پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ سانحہ 13جولائی 1931 سمیت کشمیر کی تحریکِ آزادی کے تمام شہداء و اسیروں کا سلام پیش کرتا ہوں۔

[amazonad category=”Mobile”]

اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے ڈوگرہ راج کی سفاکی کا نشانہ بنے والے 22 شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ سینٹرل جیل سری نگر کے باہر جام شہادت نوش کرنے والوں کے خون سے کشمیر کی صبحِ آزادی طلوع ہوگی۔

Advertisement

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ شہداء نے اپنے لہو سے تحریکِ آزادی کی جو شمع روشن کی وہ آج بھی فروزاں ہے، دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کے دلوں میں جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے شہید چیئرپرسنز شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کشمیر کاز پر سختی سے کاربند ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر