Advertisement
Advertisement
Advertisement

کشمیریوں نے بہادر اور جرات مند وزیراعظم کو اپنا سفیر بنایا ہے، فردوس عاشق اعوان

Now Reading:

کشمیریوں نے بہادر اور جرات مند وزیراعظم کو اپنا سفیر بنایا ہے، فردوس عاشق اعوان

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  کشمیریوں نے بہادر اور جرات مند لیڈر وزیراعظم عمران خان کو اپنا سفیر بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جعلی راجکماری جان لے بُزدل وہ ہے جو قوم کا پیسہ لوٹ کر لندن میں بیٹھا عیاشی کر رہا ہے، ایسا وزیراعظم جو طاقتور ممالک کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ظل سبحانی نے بھیگی بلی بن کر حکومت اور ملک و قوم کا مذاق اڑوایا ہے، کشمیری نواز شریف کی دوغلی اور منافقانہ پالیسیوں سے کئی بار ڈس چکے ہیں اب مزید خود کو نہیں ڈسوا سکتے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جعلی راجکماری الفاظ کی حساسیت اور ملکی سلامتی سے ناآشنا ہے، جعلی شہزادی کے ہاتھ میں ماچس آگئی ہے جس سے وہ ہر طرف آگ بڑھکا رہی ہے، جعلی راجکماری کا پہلا وار ن لیگ پر پڑا، جس سے م لیگ اور ش لیگ برآمد ہوئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ گلگت میں بھی جعلی راجکماری مقبولیت کا دعویٰ اور بڑھکیں مارتی تھی، گلگت میں عبرتناک شکست کے بعد جعلی راجکماری کو کشمیر الیکشن میں بھی شکست کا مزہ چکھائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر