Advertisement
Advertisement
Advertisement

شوہر کیساتھ تصویر پر عفت عمر ’آنٹی‘ کہے جانے پر سیخ پا

Now Reading:

شوہر کیساتھ تصویر پر عفت عمر ’آنٹی‘ کہے جانے پر سیخ پا

پاکستانی اداکارہ عفت عمر نے طویل مدت بعد شوہر کے ہمراہ تصویر شیئر کر دی۔

انہوں نے شوہر عمر کے ہمراہ سیڑھیوں پر تصویر کے لیے پوز دیتے اپنی ایک دلکش تصویر شیئر کی ، تصویر کے کیپشن میں انہوں نے 2021 لکھا۔

اداکارہ عفت عمر کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر پر سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو ’آنٹی‘ کہہ دیا۔

شوہر کیساتھ تصویر پر عفت عمر ’آنٹی‘ کہے جانے پر سیخ پا

ایک صارف نے تصویر کے کمنٹ میں اداکارہ کے لیے لکھا کہ وہ لڑکے کی آنٹی لگ رہی ہیں۔

Advertisement

تاہم اداکارہ نے تصویر پر ’آنٹی‘ کہنے والے صارف کو کھری کھری سُنا دیں۔

اداکارہ آنٹی کہے جانے پر غصہ ہوگئیں، انہوں نے لکھا کہ آپ جیسے خود دِکھتے ہیں آپ سے کسی اچھی بات کی توقع بھی نہیں کی جاسکتی۔

عفت عمر سے سخت جواب ملتے ہی صارف بھی اپنی صفائی دینے لگا ، اور لکھا کہ وہ تو بس ان کی عمر پر تبصرہ کررہے تھے۔

 اور ساتھ ہی یہ بھی لکھا کہ وہ ان تمام اشیا کا استعمال نہیں کرتے جس کااستعمال اداکارہ اپنی لُکس کو بہتر بنانے کے لیے کرتی ہیں۔

اداکارہ نے جواب میں لکھا کہ آپ پر وہ تمام چیزیں بھی اثر نہیں کریں گی۔

حال ہی میں اداکارہ نے اپنی اصل عمر بتا کر مداحوں کو خاصی حیرت میں مبتلا کیا تھا۔

Advertisement

عفت عمر کا بتانا تھا کہ ان کی عمر 40 نہیں بلکہ 49 برس ہے اور وہ اسے انجوائے بھی کررہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر