Advertisement
Advertisement
Advertisement

دلیپ کمار سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

Now Reading:

دلیپ کمار سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
دلیپ کمار

لیجنڈری بالی ووڈ اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کردیا گیا۔

دلیپ کمار کو مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا جس کی ویڈیو ان کے ترجمان فیصل فاروقی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فورسز اہلکار انھیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے بھارتی پرچم میں لپیٹ رہے ہیں۔

آج صبح دلیپ کپار 98 برس کی عمر مین انتقال کر گئے تھے۔

دلیپ کمار کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ہی ان کی موت کی خبر سامنے آئی تھی۔

Advertisement

ٹوئٹر پر جاری کیے گئے افسوسناک پیغام میں بتایا گیا کہ انتہائی دل اور گہرے رنج و غم کے ساتھ، میں یہ اعلان کررہا ہوں کہ ہمارے دلیپ کمار صاحب کچھ دیر قبل انتقال کرگئے ہیں۔

فیصل فاروقی نے مزید لکھا کہ بے شک! ہمیں خُدا نے اس دُنیا میں بھیجا ہے اور ہمیں لوٹ کر اُسی کی طرف جانا ہے۔

Advertisement

شہنشاہِ جذبات نے اہلیہ سائرہ بانو کو سوگوار چھوڑا ہے۔

ان کے انتقال پر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بھی تعزیتی پیغام جاری کیا۔

ان کے علاوہ  شوبز سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے دلیپ کمار کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے اور انھیں زبردست خراجِ تحسین بھی پیش کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ دلیپ کمار 1922ء میں پشاور کے محلےخداداد میں پیدا ہوئے تھے۔

 دلیپ کمار نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1944 میں فلم ’جوار بھاٹا‘سے کیا مگر فلم انڈسٹری میں اپنی اصل پہچان 1960میں تاریخی فلم ’مغلِ اعظم‘ میں شہزادہ سلیم کا کردار ادا کرکے بنائی۔

دلیپ کمار نے اپنے فلمی کیرئیر کے دوران مغل اعظم، ملن، جگنو، شہید، ندیا کے پار، انداز جوگن، بابل، آرزو، ترانہ، ہلچل، دیدار، سنگدل، داغ، آن، شکست، فٹ پاتھ، امر،اڑن کٹھولا، انسانیت، دیوداس، نیا دور، پیغام، کوہ نور، گنگا جمنا، شکتی، سمیت کئی لازوال فلموں میں عمدہ اداکاری کے جوہر دکھائے۔

Advertisement

دلیپ کمار نے 65 سے زائد فلموں میں کام کیا جبکہ دلیپ کمار کو ہندوستان کی طرف سے انہیں پدما بھوشن ایوارڈ، دادا صاحب پھالکے سمیت کئی اعزازات دئیے گئے۔

اس کے علاوہ 1998 کو انہیں پاکستان کے سب سے بڑے سویلین اعزاز نشان پاکستان سے بھی نوازا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے جوا ایپ پروموشن کیس میں اہم پیشرفت
کیا ثنا جاوید اور شعیب ملک کا رشتہ ختم ہونے والا ہے؟ علیحدگی کی افواہیں زیرگردش
معروف کامیڈین عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے 4 سال بیت گئے
عائزہ خان کے بھائی کی شادی کے بعد نیا تنازع، مداح سارہ خان کے دفاع میں سامنے آگئے
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
رجب بٹ کے مرد دوستوں سے ’غیرمناسب روابط‘ کا الزام، ثبوت پیش کرنے کی دھمکی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر