
پنجاب کے ضلع جہلم کے علاقے پھالیہ میں دلہا ہیلی کاپٹر پر اپنی دلہن لینے پہنچ گیا، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے علاقے منگوال غربی سے تعلق رکھنے والا نوجوان اپنی دلہن کو رخصت کرانے کے لئے ہیلی کاپٹر میں پھالیہ پہنچا، جم خانہ پہنچنے پر میزبانوں نے باراتیوں کا شاندار استقبال کیا۔
[amazonad category=”Mobile”]
ہیلی کاپٹر میں دلہے کے ساتھ اہل خانہ اور قریبی دوست موجود تھے، جنہوں نے لینڈنگ کے بعد ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا ،ہیلی کاپٹر سے ملکی و غیر ملکی کرنسی بھی نچھاور کی گئی۔
ایک دوست نے بتایا کہ دلہا محمد صدیق کویت میں نجی کسنٹریکشن کمپنی کا مالک ہے، جس نے 15 ہزار ڈالرز کرایے پر بارہ گھنٹے کے لئے ہیلی کاپٹر حاصل کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News