Advertisement
Advertisement
Advertisement

کئی برس تروتازہ رہنے والا گلاب تیار، قیمت جان کر ہوش اڑ جائیں گے

Now Reading:

کئی برس تروتازہ رہنے والا گلاب تیار، قیمت جان کر ہوش اڑ جائیں گے

برطانوی کمپنی نے کئی سال تک خوش نما اور تازہ رہنے والے گلاب تیار کرلیے، لیکن اس گلاب کی قیمت آپ کے ہوش اڑا دے گی۔

مہکتے ہوئے خوش رنگ پھول کسے اچھے نہیں لگتے، ان کی خوشبو اپنے قریب رہنے والے افراد کو معطر کردیتی ہے، دبئی میں ایسے پھول کاشت کیے گئے ہیں جو کئی برس تک تروتازہ رہیں گے لیکن ان کی قیمت ہزاروں ڈالرز میں وصول کی جاتی ہے۔

[amazonad category=”Auto”]

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی کمپنی فور ایور روز نے پہلے دارالحکومت لندن میں غیرمعمولی خوبصورت اور کئی برس تک تازہ رہنے والے گلاب کے پھولوں کی کاشت شروع کی اور اب دبئی میں بھی ایک برانچ کھولی ہے۔

دبئی کی کمپنی کے مالک ابراہیم الصمدی کا کہنا تھا کہ ان پھولوں کو ایکواڈور کے آتش فشاں کے قریب کاشت کیا جاتا ہے کیوں کہ آتش فشاں کی راکھ میں اگنے والے پھول فطری طور پر کئی برس تک تازہ رہتے ہیں۔

Advertisement

فور ایور کمپنی ان پھولوں کو خاص گیلسرین سے گزار کر شیشے کی بوتل میں رکھتی ہے۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فور ایور کمپنی کے کاشت کردہ ایک پھول کی قیمت 15 ہزار 800 سے 30 ہزار روپے تک ہے لیکن اگر چھوٹا گلدستہ بنوایا جائے تو اس کی قیمت 47 ہزار سے 80 ہزار تک ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ دولت مند افراد اور بڑے ادارے ہی فور ایور کمپنی سے گلدستے تیار کرواتے ہیں جن کی مالیت لاکھوں میں ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ گھوڑے کی طرح تیار کردہ یہ گلدستہ 80 ہزار ڈالر یعنی ایک کروڑ روپے پاکستانی سے زائد میں تیار ہوا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر