وفاقی وزیر صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ پاکستان میں 66 ملین مہارت شدہ لیبر فورس موجود ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار نے شنگھائی تعاون تنظیم کی پہلی انڈسٹری منسٹریل کانفرنس سے خطاب کیا جس میں وفاقی وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار نے چار نکاتی صنعتی و ترقیاتی ایجنڈا پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایس سی او کا ایک متحرک ممبر ہے، ہم ایس سی او فورم پر مشترکہ انڈسٹریل گروتھ کیلئے تھنک ٹینک کی تجویز پیش کرتے ہیں، انڈسٹریل کے تعاون کیلئے ایس سی او ڈویلپمنٹ بینک اور فنڈ قائم کیا جائے، ممبر ممالک میں کاروبار کو فروغ دینے کیلئے ایس سی او بزنس کونسل کو متحرک کیا جائے۔
خسرو بختیار نے مزید یہ بھی کہا کہ مشترکہ صنعتی ترقی کیلئے انرجی منسٹریل کانفرنس منعقد کرنی چاہیئے، 8 حکومت پاکستان نے کورونا وبا کے دوران صنعت و معشیت کی ترقی کیلئے 8 بلین روپے کا پیکج دیا، حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے جی ڈی پی کی گروتھ 4 فیصد اور ایل ایس ایم کی گروتھ 14 فیصد سے زائد رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News