Advertisement
Advertisement
Advertisement

کان کیلئے ’’کونٹیکٹ لینس‘‘ پیش کردیا گیا

Now Reading:

کان کیلئے ’’کونٹیکٹ لینس‘‘ پیش کردیا گیا

جرمنی کی اسٹارٹ اپ کمپنی وائبروسونک نے ایک منفرد آلہ سماعت تیار کیا ہے جسے انہوں نے سماعت کے لئے کونٹیکٹ لینس کا نام دیا ہے۔

اس آلے کی تیاری جرمنی کی توبنجن یونیورسٹی اور فرانہافر انسٹیٹیوٹ فار مینوفیکچرنگ، انجینئرنگ اینڈ آٹومیشن کے اشتراک سے ہوئی جبکہ اسے صارفین تک پہنچانے کے لئے ’’وائبروسونک‘‘ نامی اسٹارٹ اپ کمپنی کا قیام عمل میں لایا گیا۔

[amazonad category=”Electronics”]

فروخت کی غرض سے اس آلے کا نام ’’الفا‘‘ رکھا گیا ہے، مروجہ آلہ سماعت کے برعکس، الفا ہیئرنگ ایڈ میں ایک ننھا سا اسپیکر ہے جسے کان کے پردے کے بالکل قریب رکھ دیا جاتا ہے۔

اس کے علا وہ آلے کا بیرونی حصہ ارد گرد کی آوازیں اندرونی حصے تک منتقل کرتے ہوئے اسپیکر میں تھرتھراہٹ پیدا کرتا ہے اور یہ تھرتھراہٹ براہِ راست کان کے پردے میں ارتعاش (وائبریشن) پیدا کرتی ہے جس کی بدولت اسے استعمال کرنے والا آسانی سے سننے کے قابل ہوجاتا ہے۔

Advertisement

یہ بظاہر روایتی آلہ ہائے سماعت سے کچھ زیادہ مختلف نہیں، اس کے بیرونی حصے میں بیٹری نصب ہے جسے کان پر پہنا جاتا ہے۔

اس سے نکلنے والی ایک پتلی سی تار، کان کی نالی میں اندر تک پہنچتی ہے جس کے اگلے سرے پر ’’پیزوالیکٹرک اسپیکر‘‘ نصب ہوتا ہے۔

یہ ایک خاص طرح کا اسپیکر ہے جو وولٹیج میں اتار چڑھاؤ پر مخصوص انداز سے تھرتھرانے لگتا ہے۔

آلہ سماعت کا بیرونی حصہ ارد گرد کی آوازوں کو برقی سگنلوں میں تبدیل کرکے اندرونی اسپیکر تک بھیج دیتا ہے جو انہی سگنلوں کے مطابق تھرتھرانے لگتا ہے۔

یہ تھرتھراہٹ فوراً کان کے پردے کو منتقل ہوتی ہے جو دماغ تک پہنچ کر اس آلے کو پہننے والے میں سماعت کا احساس پیدا کرتی ہے۔

واضح رہے کہ ’’الفا‘‘ بہت محفوظ ہے اور اسے پہننے کے لئے کسی آپریشن کی ضرورت بھی نہیں پڑتی لیکن، عام آلہ سماعت کے برعکس، اسے ایک بار پہننے کے بعد اتارا نہیں جاسکتا۔

Advertisement

اپنے موجود ڈیزائن ’’الفا‘‘ کی صورت میں یہ آلہ نہ صرف غیر ضروری شور کم کرتے ہوئے بہتر سماعت کو یقینی بناتا ہے بلکہ یہ 80 ہرٹز سے 12 کلوہرٹز تک، اس تمام فریکوئنسی کا احاطہ بھی کرتا ہے جو ایک عام انسانی کان سُن سکتا ہے۔

وائبروسونک نے ’’الفا‘‘ کی منظوری کےلیے متعلقہ یورپی اداروں کو درخواست دے دی ہے جو متوقع طور پر ستمبر یا اکتوبر 2021 تک منظور ہوجائے گی۔

اس کے بعد ہی ’’الفا‘‘ کی قیمت کا اعلان کیا جائے گا جو ممکنہ طور پر اعلی معیار کے مہنگے آلہ سماعت جتنی یا اس سے کچھ زیادہ ہوسکتی ہے۔

وائبروسونک کا کہنا ہے کہ موجودہ آلہ سماعت کو مزید بہتر بنانے کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کے تحت اسے اتنا چھوٹا کر دیا جائے گا کہ اس آلے کے سارے نظام کان کی نالی میں سما جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر