
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی سارہ خان اور فلک شبیر نے رواں ماہ ایک بڑے سرپرائز کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ سارہ خان کے شوہر فلک شبیر کا ایک تبصرہ خاصہ وائرل ہوگیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ یاد رکھیں ہماری شادی کی پہلی سالگرہ 16 جولائی کو ہے اور ہمارے پاس آپ سب کے لئے ایک سرپرائز ہے۔
[amazonad category=”Mobile”]
اداکارہ نے فلک شبیر کے تبصرے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انشاء اللہ لکھا ہے۔
دوسری جانب سارہ فلک کے تبصروں پر مداحوں کی جانب سے خاصی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے تبصروں کا سلسلہ شروع جاری ہے۔
کچھ صارفین کا ماننا ہے کہ سارہ اور فلک اس دن ایک نئے گانے کا اعلان کریں گے تو کچھ صارفین کے مطابق شوبز کی مقبول جوڑی اپنے ہونے والے بچے کی صنف سے متعلق اعلان کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News