Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان آزربائیجان کے ساتھ دو طرفہ تعاون کے فروغ کیلئے پر عزم ہے، وزیرخارجہ

Now Reading:

پاکستان آزربائیجان کے ساتھ دو طرفہ تعاون کے فروغ کیلئے پر عزم ہے، وزیرخارجہ
وزیرخارجہ

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان آزربائیجان کے ساتھ کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کیلئے پر عزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات آزربائیجان کے سفیر علی علی زادہ کی وزارتِ خارجہ میں وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے الوداعی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں وزیر خارجہ نے آزربائیجان کے سفیر علی علی زادہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جس پر انھوں نے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

[amazonad category=”Mobile”]

اس موقع پر وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاکستان اور آزربائیجان کے مابین دو طرفہ برادرانہ تعلقات کو سراہا جبکہ وزیر خارجہ نے دو طرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے کیلئے آزربائیجان کے سفیر علی علی زادہ کی خدمات کی بھی تعریف کی۔

Advertisement

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے نوگورنوکارا باخ کے مسئلے پر پاکستان کی حمایت کا حوالہ دیتے ہوئے، متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو اور بحالی کیلئے پاکستان کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور آزربائیجان کے مابین تجارت، کامرس، اور توانائی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے مابین اعلیٰ سطحی روابط کا فروغ خوش آئند ہے، پاکستان آزربائیجان کے ساتھ کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کیلئے پر عزم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کا 148واں یوم ولادت آج ، صدر اور وزیر اعظم کا خراج عقیدت پیش
ہمیں متحد ہوکر عالم اسلام کیلئے لڑائی لڑنی ہوگی، خواجہ آصف
شہر قائد میں دھند کا راج، حد نگاہ 5 کلو میٹر تک محدود
27 ویں ترمیم : حکومت اور اتحادی جماعتوں کے بڑی بیٹھک آج ہوگی
صدر زرداری سے فضل الرحمان کی اہم ملاقات ، 27 ویں ترمیم پر تفصیلی بات چیت
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر