Advertisement
Advertisement
Advertisement

شوبز انڈسٹری کی جانب سے اداکارہ نائلہ جعفری کے انتقال پر اظہارِ افسوس

Now Reading:

شوبز انڈسٹری کی جانب سے اداکارہ نائلہ جعفری کے انتقال پر اظہارِ افسوس

پاکستان شوبز انڈستری کی جانب سے اداکارہ نائلہ جعفری کے انتقال پر شدید دُکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے اداکارہ نائلہ جعفری کے انتقال شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Bushra Bashir (@ansari.bushra)

Advertisement

بشریٰ انصاری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پُرانے دنوں کی حسین یاد شیئر کی ہے۔

 بشریٰ انصاری کی جانب سے پوسٹ کی اجنے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کے ساتھ اُن کی مرحومہ بہن سنبل شاہد، اداکارہ نائلہ جعفری، روبینہ اشرف سمیت دیگر سینئر اداکارائیں موجود ہیں۔

اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میری پیاری دوست نائلہ جعفری کو الوداع۔

اُنہوں نے لکھا کہ نائلہ جعفری ایک بہادر فائٹر تھیں، وہ اپنے مرض سے بہت اچھا لڑیں لیکن یہ سب خُدا کی مرضی تھی۔

Advertisement

اداکارہ نے مزید لکھا کہ میری پیاری دوست، ہم آپ کو بہت یاد کریں گے۔

بشریٰ انصاری نے نائلہ جعفری کی مغفرت کے لیے دُعا کرتے ہوئے لکھا کہ اللّہ تعالیٰ آپ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے، آمین۔

اس کے عالاوہ فلم و ٹی وی انڈسٹری کے سینئر اداکار عدنان صدیقی نے اداکارہ نائلہ جعفری کے انتقال پر شدید دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکارہ کی موت دل دہلا دینے والا نقصان ہے۔

عدنان صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نائلہ جعفری کی یادگار تصویر شیئر کی جس میں وہ مُسکرا رہی ہیں۔

عدنان صدیقی نے ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ نائلہ جعفری کا انتقال، ہمارے لیے ایک اور دل دہلا دینے والا نقصان ہے۔

اداکار نے لکھا کہ نائلہ جعفری نے ہمیشہ ہر ایک کی حوصلہ افزائی کی اور ہم صرف اُن کے کام کو نہیں بلکہ اُن کی خوش اخلاقی اور ایمانداری کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

Advertisement

اُنہوں نے مزید لکھا کہ نائلہ جعفری نے تو اپنی زندگی کے آخری ایام میں بھی لوگوں کی ہر ممکن مدد کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کی معروف اداکارہ نائلہ جعفری انتقال کرگئیں، اداکارہ طویل عرصے سے کینسر جیسی مہلک بیماری میں مبتلا تھیں۔

Advertisement

اداکارہ 2016 سے علیل تھیں اور ابتدائی طور پر ان میں اوورین کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور بعد ازاں ان میں معدے کے کینسر کی بھی تشخیص ہوئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا "بول کفارہ" ایک بار پھر کاپی کرلیا
ماڈلز سبحان عمیس اور عبیر اسد کی راہیں جدا؛ 7 ماہ بعد شادی ختم
صبا قمر کی شادی کی خبریں زیر گردش؛ مداحوں نے حیران کن پیشگوئیاں کردیں
استاد امانت علی خان کو بچھڑے 51 برس بیت گئے
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر