Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں نہ صرف سندھ بلکہ پورے پاکستان سے افسران تعینات ہیں، اسماعیل راہو

Now Reading:

کراچی میں نہ صرف سندھ بلکہ پورے پاکستان سے افسران تعینات ہیں، اسماعیل راہو

صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے کہا کہ کراچی میں نہ صرف سندھ بلکہ پورے پاکستان سے افسران تعینات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ اظہار کا بیان انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ اب بھی سوچ کے اسی خول میں ہے جہاں انہیں الطاف حسین نے بند کیا تھا، ایم کیو ایم جب تک تعصب کی سیاست سے باہر نہیں نکلتی تب تک شکست خوردہ ہی رہے گی، سندھ کے افسران کو جاہل کہنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانک لیں، فقط سندھ کے افسران کو نہیں بلکہ پورے سندھ کو جاہل اور غیرمقامی کہا گیا ہے۔

اسماعیل راہو نے کہا کہ ایم کیو ایم اور اتحادیوں کے تمام بیان اور بھاشن فقط پی پی پی اور سندھ حکومت پر ہوتے ہیں، کراچی سمیت سندھ کا کوئی بھی مسئلہ ہو تو اسلام آباد میں انکی بولتی بند ہوتی ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ ان ہی جاہلوں کا سندھ تھا جس نے سب سے پہلے پاکستان کی قرارداد منظور کی، یہ انہی جاہلوں کی پرامن اور سرسبز و شاداب سندھ تھا، جس کی کشش مہاجرین کو کھینچ کر لائی ورنہ باقی تین صوبے بھی تو پاکستان کے تھے۔

Advertisement

اسماعیل راہو نے خواجہ اظہار کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ تعصب کی عینک اتاریں اور پیار، محبت اور امن کی عینک پہن لیں، تو تمام افسر آپ کو پاکستانی نظر آئیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
سونا کتنا مہنگا؟ قمیت میں مزید اضافہ ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر