پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نجی دورے پر امریکا روانہ ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آٹھ روز کے نجی دورے پر ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب امریکا روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نیویارک اور واشنگٹن جائیں گے۔
[amazonad category=”Mobile”]
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری امریکا میں ایک ہفتہ قیام کریں گے جبکہ بلاول امریکا میں ایک عالمی کانفرنس میں شریک ہونگے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلاول بھٹو امریکا میں قیام کے دوران 2 کانفرنسوں میں شرکت کریں گے جبکہ بلاول بھٹو زرداری امریکا میں مختلف وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بلاول بھٹو دورہ امریکا کے بعد دوبارہ آزاد کشمیر میں الیکشن مہم شروع کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
