
بینک نے غلطی سے ڈیرن جیمز کے اکاؤنٹ میں50 ارب ڈالر کی رقم منتقل کر دی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست لوزیانا کے رہائشی رئیل اسٹیٹ ایجنٹ ڈیرن جیمز اور ان کی اہلیہ کو موبائل پر بینک اکاؤنٹ کا پیغام موصول ہوا کہ ان کے اکاؤنٹ میں 50 ارب ڈالر کی رقم منتقل ہوئی ہے جس پر وہ حیران رہ گئے۔
[amazonad category=”Electronics”]
ڈیرن جیمز نے فوری طور پر اپنے بینک کو کال کی اور آگاہ کیا کہ ان کے اکاؤنٹ میں 50 ارب ڈالر کی خطر رقم منتقل ہوئی ہے۔
ڈیرن جیمز ن ے بتایا کہ یہ رقم ان کی نہیں ہے۔
بینک نے ڈیرن کی جانب سے آگاہ کرنے پر فوری طور پر رقم واپس نکال لی گئی۔
تاہم یہ وضاحت نہیں کی کہ اتنی خطیر رقم کہاں سے آئی تھی۔
یاد رہے کہ یہ رقم ڈیرن جیمز کے اکاؤنٹ میں تین دن تک موجود رہی۔
اگرچہ یہ رقم مذکورہ جوڑے کے اکاؤنٹ سے واپس نکال لی گئی ہے لیکن ڈیرن اور ان کی اہلیہ اس کا اسکرین شاٹ محفوظ کرنے میں کامیاب رہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News