
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی عید الاضحیٰ کے دوسرے روز گُھڑ سواری کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
شیخ رشید احمد کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں اُنہیں گُھڑ سواری کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
فریڈم ہاوس میں گھڑ سواری کرتے ہوئے. https://t.co/rG77Po4AFW pic.twitter.com/5dKfKOWsbJ
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 22, 2021
ٹریک سوٹ میں ملبوس شیخ رشید اپنے گھوڑے پر سواری کرتے ہوئے کافی لطف اندوز ہوتے نظر آرہے ہیں۔
ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ شیخ رشید احمد فریڈم ہاؤس میں گُھڑ سواری کررہے ہیں۔
اس کے علاوہ گُھڑ سواری کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کی ایک تصویر بھی ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ہے جس کے کیپشن میں لکھا ہے کہ عید کے دوسرے روز فریڈم ہاؤس میں گُھڑ سواری کرتے ہوئے۔
عید کے دوسرے روز فریڈم ہاوس میں گھوڈ سواری کرتے ہوئے. pic.twitter.com/2jsaToRvdF
Advertisement— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 22, 2021
خیال رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے فتح جنگ کے علاقے میں اپنا ایک فارم ہاﺅس بنایا ہوا ہے جس کا نام ’فریڈم ہاﺅس‘ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News