Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں‌ عید الاضحیٰ کی نماز کے اوقات

Now Reading:

کراچی میں‌ عید الاضحیٰ کی نماز کے اوقات
عیدالاضحیٰ

کراچی کی مختلف مساجد میں عید الاضحیٰ کی نماز کے اوقات کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی مختلف مساجد میں عید الاضحیٰ کی نماز کے اوقات کا اعلان کردیا گیا، مساجد کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق نمازعید الاضحیٰ درج اوقات میں ادا کی جائے گی۔

کراچی کی جامع مساجد میں عيد الاضحی کی نماز کے اوقات

جامع مسجد بیت المکرم اور فیضان ٹاؤن نئی سبزی منڈی میں عید الاضحیٰ کی نماز 8:45 پر ادا کی جائے گی جبکہ عیدگاہ عبداللہ گبول گوٹھ نزد گلشن معمارمیں 7:45 پر پر ادا کی جائے گی۔

ہل پارک گراؤنڈ متصل معراج پارک شہید ملت روڈ ، فتح باغ پارک نزد ضیاء الدین اسپتال نارتھ ناظم آباد اور کے ڈی گراؤنڈ منگل بازار ریلوے سوسائٹی میں عید الاضحیٰ کی نماز 6:30 پر ادا کی جائے گی۔

Advertisement

انوبھائی پارک ناظم آباد نمبر 6 مین روڈ میں 6:45 جبکہ جامع مسجد کنزالایمان گرومندر اورمیمن مسجد بولٹن مارکیٹ میں 6:15 پرعید الاضحیٰ ادا کی جائے گی۔

عید گاہ گراؤنڈ نزد محمد بن قاسم اسکول ٹی پی ٹو محمود آباد میں 7:00 جبکہ جامع مسجد کیماڑی جیکسن مارکیٹ میں 7:30 اور اقصیٰ عید گاہ صوفی غلام نبی روڈ کھوکراپار نمبر2 میں عید الاضحیٰ کی نماز 7:15 پر ادا کی جائے گی۔

عیدگاہ شہدائے میلاد بشارت پارک پریڈی اسٹریٹ لائنزایریا میں 7:45 جبکہ امام احمد رضا عید گاہ شاہ فیصل نمبر4 میں نمازعید الاضحیٰ 7:45 پر ادا کی جائے گی۔

عید گاہ وحید آباد گلبہار چار سو کوارٹر میں 8:30 ، عید گاہ امام احمد رضا ایچ ایم گراؤنڈ کورنگی نمبر2 میں8:00 جبکہ جامع مسجد گلزار حبیب سولجر بازار میں نمازعیدالاضحیٰ 9:00 پر ادا کی جائے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان سمیت دیگر ممالک میں کل عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی، جس کے تحت فرزندان اسلام نماز عید کی ادائیگی کے بعد اپنے جانور اللہ کے حضور قربان کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر