Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان دنیا میں کشمیر کی آواز ہیں، فرخ حبیب

Now Reading:

عمران خان دنیا میں کشمیر کی آواز ہیں، فرخ حبیب

فرخ حبیب کا کہنا ہے عمران خان دنیا میں کشمیر کی آواز ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی فارن فنڈنگ کیس سکروٹنی کمیٹی کے سامنے زیر سماعت ہے، تحریک انصاف نے درخواست دائر کی کہ ہمیں بھی دونوں جماعتوں کے دستاویزات کی جانچ پڑتال کا موقع دیا جائے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایک دوسرے کیس میں الیکشن کمیشن نے فریق کو جانچ پڑتال کی اجازت دی ہے، ن لیگ 2017 سے اپنی فارن فنڈنگ کا ریکارڈ جمع نہیں کراسکی ہے، مسلم لیگ ن نے 12 اور پیپلز پارٹی نے 7 اکاؤنٹس چھپائے ہیں جبکہ تحریک انصاف نے  40 ہزار دستاویزات جمع کرائیں ہیں۔

 فرخ حبیب نے سوال پوچھتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی اکاؤنٹس منی لانڈرنگ اور کک بیکس کے لئے استعمال ہوئے؟ دونوں جماعتیں آئینی ادارے میں کیوں جواب نہیں دیتیں؟ مارک سیگل کو کہاں سے پیپلز پارٹی نے رقوم ادا کیں؟، شہید بے نظیر نے اپنی کتاب میں لکھا کہ ن لیگ نے اسامہ بن لادن سے پیسے لئے تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ آج یوم شہداء کشمیر ہے کشمیری ڈوگرا افواج کے خلاف کھڑے ہوئے، کچھ بہروپئے کشمیر کے دورے پر ہیں کشمیر جاتی ہیں تو کشمیر ، سوات جائیں تو سوات کی بیٹی بن جاتی ہیں، محترمہ سندھ گئی تو زرداری کی بیٹی بن گئی، اپنی شادی پر مودی کو خصوصی دعوت پر بلا لیتے ہیں  اور حریت رہنماؤں کو بھول جاتے ہیں، مودی کو خوش کرنے کے لئے نواز شریف حریت رہنماؤں کو نہ ملے جندال اور بھارتی اداکاروں کو ملے اور کلبھوشن کا نام لیتے نواز شریف کو شرم آتی ہے۔

Advertisement

سابق وزیراعظم نے مزید کہا ہے کہ کشمیریوں کو معلوم ہے عمران خان انکا وکیل ہے، کشمیر انتخابات میں کشمیری عوام اپنے سچے حامیوں کو ووٹ دینگے، سکروٹنی کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار نہیں کررہے صرف دستاویزات کی جانچ پڑتال چاہتے ہیں، فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ سکروٹنی کمیٹی نے دینی ہے اکبر ایس بابر نے نہیں ہے بلکہ اکبر ایس بابر ن لیگ کے ایزی لوڈ پر چل رہے ہیں، اکبر ایس بابر کے پاس کچھ نہیں فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ ایزی لوڈ کا نیا ذریعہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر