آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک چین اسٹریٹجک تعاون میں خطرہ بننے والی سازشیں ناکام بنانا ہونگی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر نونگ رونگ کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں جانب سے خطے میں امن واستحکام کے لئے رابطوں اور تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے داسو واقعہ پر چینی عوام اور حکومت سے تعزیت کا اظہار کیا جبکہ آرمی چیف نے خاص طور پر غمزدہ چینی خاندانوں سے بھی ہمدردی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج آزمودہ دوست سے برادرانہ تعلقات کی بہت قدر کرتی ہے، پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں کی حفاظت اور مکمل حمایت و تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ پاک چین اسٹریٹجک تعاون میں خطرہ بننے والی سازشیں ناکام بنانا ہونگی اور امن کے لئے کام کرتے ہوئے ہمیں دشمن کی عزائم ناکام بنانے ہونگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
