
بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کی پروڈکشن میں کا م کرنے کے خواہش مند ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اداکار شاہ رخ خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عالیہ بھٹ کے بطور پروڈیوسر اپنی پہلی فلم ’ڈارلنگز‘ کی شوٹنگ کے آغاز کے بارے میں کی گئی ایک پوسٹ اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔
[amazonad category=”Electronics”]
After this production please sign me up for your next home production little one. I will come in time for the shoot and be very professional..promise! https://t.co/rXzha7LmZR
Advertisement— Shah Rukh Khan (@iamsrk) July 3, 2021
اداکار شاہ رخ خان نے ٹوئٹ میں اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’براہ کرم، اس پروڈکشن کے بعد اپنی اگلی پروڈکشن کے لیے میرا انتخاب کریں۔
اداکار نے کہا کہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ شوٹنگ کے لیے وقت پر آؤں گا اور بہت پیشہ ورانہ انداز سے کام کروں گا۔
شاہ رخ خان کی جانب سے اس خواہش کے اظہار نے عالیہ بھٹ کو خوش بہت خوش کیا۔
بالی ووڈ کی اداکارہ عالیہ بھٹ نے شارخ خان کو جواب دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ میں مزید کچھ نہیں مانگ سکتی تھی، معاہدہ پر دستخط ہو گئے!َ
انہوں نے مزید لکھا کہ آپ میرے پسندیدہ اداکار ہیں۔
واضح رہے کہ بطور پروڈیوسر عالیہ بھٹ کی پہلی پروڈکشن فلم ’ڈارلنگز‘ میں ان کے شریک پروڈیوسر اداکار شاہ رخ خان ہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News