
موسم گرما کی چھٹیوں کے حوالے سے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس طلب کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق موسم گرما کی چھٹیوں کے حوالے سے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس بدھ کو منعقد ہو گی۔
کانفرنس کی صدارت وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے جبکہ کانفرنس میں تعلیمی اداروں کی موسم گرما کی چھٹیوں کو 14 اگست تک بڑھانے کی تجویز پرغور ہو گا۔
دوسری جانب محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے یکم اگست سے اسکول کھولنے کا اعلان کررکھا ہے تاہم حتمی فیصلہ بین الصوبائی وزرا ئےتعلیم کانفرنس کے اجلاس کے بعد ہو گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News