Advertisement
Advertisement
Advertisement

انٹرنیٹ‌ بچا کر واٹس ایپ پر ویڈیو سینڈ کرنے کا طریقہ

Now Reading:

انٹرنیٹ‌ بچا کر واٹس ایپ پر ویڈیو سینڈ کرنے کا طریقہ

واٹس ایپ نے صارفین کو درپیش ایک اور مسئلے کا حل نکالنے کی کوشش شروع کردی ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے دنیا بھر میں موجود دو ارب سے زائد صارفین کو جدید سہولیات تو فراہم کی جاتی ہی ہیں مگر استعمال کنندگان کو ایک مسئلہ درپیش تھا جس پر اب تک تو کوئی کام نہیں کیا گیا ۔

[amazonad category=”Auto”]

صارفین کو  یہ مشکل درپیش تھی کہ جب وہ کوئی بھی ویڈیو کسی دوست کو بھیجتے تھے تو اُس کا رزلٹ تبدیل ہوجاتا تھا، یعنی گرافکس کم یا اُس کی کوالٹی متاثر ہوتی تھی۔

واٹس ایپ پر نظر رکھنے والے ادارے ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے صارفین کی اس پریشانی کو حل کرنے کے لئے اقدامات شروع کردیے ہیں۔

Advertisement

ڈبلیو اے بیٹا کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے ایک نئے فیچر کی آزمائش شروع کی ہے، جس کے تحت اب صارف کو ویڈیو بھیجتے وقت تین آپشن نظر آئیں گے ،آٹو، بیسٹ کوالٹی اور ڈیٹا سیور کے آپشنز نظر آئیں گے۔

ڈبلیو اے بیٹا کے مطابق آٹو آپشن کو مرکزی کی حیثیت حاصل ہوگی جو ویڈیو کے فارمیٹ پر ہی کام کرے گا۔

ڈیٹا سیور آپشن ان افراد کے لئے بہترین ہوگا جو انٹرنیٹ بچا کر اپنے دوستوں کو ویڈیوز بھیجنا چاہتے ہیں۔

تیسرا بیسٹ کوالٹی کا آپشن وہ ہوگا جس کی مدد سے ہائی ریزولیشن ویڈیوز سینڈ کی جاسکیں گے، جنہیں موبائل کی گیلری سے ڈاکومینٹ فارمیٹ کے ذریعے بھیجا جاسکے گا۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ نے اس فیچر کی آزمائش شروع کردی ہے، فی الوقت یہ سہولت بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لئے دستیاب ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر