Advertisement
Advertisement
Advertisement

آج گوادر میں ایک تاریخی پروگرام ہونے جا رہا ہے،عاصم سلیم باجوہ

Now Reading:

آج گوادر میں ایک تاریخی پروگرام ہونے جا رہا ہے،عاصم سلیم باجوہ

عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ آج گوادر میں ایک تاریخی پروگرام ہونے جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے جاری کردہ ویڈیو بیان میں کہ ہے کہ وزیر اعظم آج گوادر تشریف لا رہے ہیں، وزیر اعظم گوادر فری زون فیز ٹو کا افتتاح کرینگے، گوادر فری زون فیز ون 60 ایکڑ پر مشتمل تھا جبکہ فری زون فیز ٹو 2200ایکڑ پر مشتمل ہے۔

سی پیک اتھارٹی کے چئیرمین نے کہا ہے کہ وزیراعظم فری زون میں تین فیکٹریوں کا بھی افتتاح کرینگے اور وزیر اعظم ایکسپو سینٹر اور ایگریکلچرل انڈسٹریل پارک کا بھی افتتاح کرینگے، تقریب میں چینی سرمایہ کار ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہونگے۔

عاصم سلیم باجوہ نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ چینی سرمایہ کار گوادر سمیت پورے پاکستان میں اپنے مستقبل کے منصوبوں بارے بتائیں گے، تقریب میں سات علاقائی ممالک کے سفراء خصوصی طور پر شریک ہونگے اس کے علاوہ علاقائی مملالک کے سفراء وزیر اعظم کو اپنے اپنے ملک کی جانب سے سرمایہ کاری اور تعاون کا یقین دلائیں گے۔

انھوں نے پیغام میں کہا ہے کہ گوادر فری زون ون میں 46 کاروباری ادارے رجسٹرڈ ہوچکے ہیں، فری زون ون میں 12 فیکٹریاں لگ رہی ہیں، فری زون ون میں تین فیکٹریوں نے اپنے مصنوعات کی تیاری شروع کردی ہیں

Advertisement

سی پیک اتھارٹی کے چئیرمین نے ویڈیو پیغام میں مزید کہا کہ گوادر میں ٹریفک دن بدن بڑھ رہی  ہے، گوادر میں سامان کی آمد و رفت 60ہزار میٹرک ٹن سے بڑھ گئی ہے، گوادر انڈسٹریل زون میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھ رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر