عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عمران خان کشمیرکے جرات مند سفیر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ہر فورم پر کشمیرکا مقدمہ لڑا ہے، تنازعہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کو جاتا ہے
وزیر اعلی پنجاب نے مزید کہا ہے کہ اپوزیشن والے انتخابی مہم کے دوران بھی کشمیر کاز کو نقصان پہنچا رہے ہیں، مسئلہ کشمیر پر سیاست چمکانے والے قومی مفادات کو یکسر نظر انداز کئے ہوئے ہیں، اپوزیشن کی جانب سے کشمیر پر ذاتی مفادات کو ترجیح دینا سنگ دلی اور بے حسی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News