
محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکواسلام آباد سے موڈرنا ویکسین کی 3 لاکھ ڈوزز پنجاب میں موصول ہوچکی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرسارہ اسلم نے ماڈرنا ویکسین لگانے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
سارہ اسلم کا کہنا ہے کہ صوبہ پنجاب کو کل 3 لاکھ موڈرنا ویکسین کی ڈوزز موصول ہوئی ہیں جبکہ ویکسین کو فوری طور پر 14 اضلاع میں بھجوانے کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ موڈرنا ویکسین بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانیوں کے لیے استعمال کی جائے گی ، جبکہ مو ڈرنا ویکسین ویزا، ٹکٹ یا فارن ریزیڈنس پرمٹ دیکھ کر ہی لگائی جائے گی۔
سارہ اسلم کا کہنا تھا کہ ویکسین اسٹاک پر کڑی نظر رکھی جائے گی اور صرف اہل افراد کو ہی لگائی جائے گی۔
واضح رہے کہ موڈرنا ویکسین متاثرہ قوت مدافعت کے حامل افراد ، ذیابیطس ، ہائپرٹینشن ، کارڈیک ، رینل ، لیور ، میلگننسی اور ان سے جڑی دیگر بیماریوں کے شکار افراد کو لگائی جائے گی جبکہ کیمو تھراپی کروانے والے افراد تھراپی کے 28 دن بعد ویکسین لگوا سکیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News