
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ موسم کی خرابی کی وجہ سے وزیراعظم عمران خان مظفر آباد جلسے میں شریک نہیں ہو سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم کی بھرپور کوشش تھی کہ وہ مظفرآباد بذات خود تشریف لے جائیں اور عوام سے مخاطب ہوں لیکن موسم کی خرابی آڑے آگئی۔
شہباز گل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ جلسہ جاری ہے اور پاکستان تحریک انصاف کے قائدین جلسے سے خطاب کر رہے ہیں۔
موسم کی خرابی کی وجہ سے وزیراعظم عمران خان مظفر آباد جلسہ میں شریک نہیں ہو سکیں گے۔ وزیر اعظم کی بھرپور کوشش تھی کہ وہ مظفرآباد بذات خود تشریف لے جائیں اور عوام سے مخاطب ہوں لیکن موسم کی خرابی آڑے آئی جلسہ جاری ہے اور پاکستان تحریک انصاف کے قائدین جلسے سے خطاب کر رہے ہیں
Advertisement— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 19, 2021
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News