وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان آذربائیجان سے برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آذربائیجان کے سفیر علی علیزادہ کی الوداعی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں علی علیزادہ نے آذربائیجان کے صدر کی جانب سے وزیراعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ ناگورنو کاراباخ معاملے پر اور حالیہ آزاد علاقوں میں پاکستانی حمایت پر بھی سفیر نے اظہار تشکر کیا۔
وزیر اعظم نے آذربائیجان کے صدر سے ہونے والی ملاقات کا تذکرہ کیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
وزیراعظم نے علی علیزادہ کو پاکستان میں اپنا وقت کامیابی سے مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی جبکہ وزیراعظم نے پاکستان آذربائیجان کے درمیان تعلقات میں بہتری کے لیے کردار پر بھی سفیر کو سراہا۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان سے برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، امید ہے دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط اور اعلیٰ سطحی رابطے جاری رہیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
