
صوبائی وزیر صحت نے بیرون ملک جانے والے افراد کو خوشخبری سنادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ سعودیہ عرب یا مڈل ایسٹ جانے والے افرد کیلئے فائزرویکسین دستیاب ہے ورکنگ ویزہ اور متعلقہ درکار تمام کوائف کے حامل افراد کو فائزر ویکسین لگانے کا آغازکردیا گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ لوگ فائزر ویکسین لگوانے کے لئے لاہورمیں مئیوہسپتال،راولپنڈی میں ہولی فیملی ہسپتال،ملتان میں نشترہسپتال اور فیصل آبادمیں الائیڈ ہسپتال جاسکتے ہیں، درج کئے گئے تمام سرکاری ہسپتالوں میں فائزر ویکسین کی وافرخوراکیں پہنچادی گئی ہیں۔
ڈاکٹریاسمین راشد کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب میں ویکسینیشن کا عمل کامیابی سے جاری ہے، درج کئے گئے تمام ہسپتالوں کی انتظامیہ کو بیرون ملک جانے والے افرادکوفائزرویکسین لگانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News