وفاقی وزیر سید فخر امام نے کہا ہے کہ ممکنہ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے سنجیدہ کوششیں کرنا ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سید فخر امام نے خوراک کی کمی اور موسمیاتی اسمارٹ ایگریکلچر کی ترقی کے حوالے سے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر ہونے والی موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات پاکستان پر بھی مرتب ہوئے ہیں۔
[amazonad category=”Mobile”]
وفاقی وزیر نے کہا کہ عالمی سطح پر بدلتی ہوئی آب وہوا اور موسم کے اثرات سے پاکستان کو بھی خطرات لاحق ہیں۔
سید فخر امام نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے 2010ءاور 2014ءمیں آنے والے سیلاب کی وجہ سے بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا،آب وہوا اور موسم کی تبدیلی نے پاکستان کی تمام فصلوں پر بھی غیرمعمولی اثرات مرتب کئے ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ فصلوں پر بھی غیرمعمولی اثرات کی وجہ سے فصلوں کی پیداوار اور غذائی اقدار بھی متاثر ہوئیں۔
سید فخر امام کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں غذائیت کی کافی مقدار کی موجودگی کے باوجود بچوں کو غذائیت کی کمی کی وجہ سے مختلف بیماریاں لاحق ہو نا تشویشناک ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے وزیراعظم نے اربوں درخت لگانے کا منصوبہ بنایا ہے کیونکہ یہاں جنگلات چار ساڑھے چار فیصد رقبے پر محیط ہیں۔
سید فخر امام نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ برس سندھ میں آنے والی شدید بارشوں کی وجہ سے کپاس کی 50فیصد فصل ضائع ہو گئی ہے۔
وزیر سید فخر امام نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر ہونے والی موسمیاتی تبدیلی تشویشناک امر ہے جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
