صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں عیدالضحیٰ کے دنوں میں زائد گوشت کھانے سے پیٹ کے امراض میں اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ 3 دن میں 1200 کیسز لاہور کے اسپتالوں میں رپورٹ ہوئے ہیں۔
اس حوالے سے محکمہ صحت پنجاب نے کہا ہے کہ پیٹ کےامراض والے کیسز کی تعداد گزشتہ سالوں کی نسبت کم رہی جبکہ اس موسم میں معمول سے زیادہ مریض اسپتالوں میں آتے ہیں۔
ایم ایس جنرل ڈاکٹر عبد الرزاق نے کہا کہ عید کے 3 روز گیسٹرو کے 823 مریض داخل ہوئے جبکہ زیادہ گوشت کھانے سے بیمار 145 مریض لائے گئے۔
ڈاکٹر عبد الرزاق نے کہا کہ سروسز اسپتال میں 70 جبکہ جناح اسپتال میں بھی پیٹ کے 26 مریض اسپتال آئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News