Advertisement
Advertisement
Advertisement

جامن کے استعمال کے بے شمار فوائد

Now Reading:

جامن کے استعمال کے بے شمار فوائد
جامن

کیا آپ جامن کھانے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟

جامن کا شمار موسم گرما کے انتہائی مفید پھلوں میں کیا جاتا ہے اور اس کے استعمال کے بے شمار فوائد ہیں۔

غذائی ماہرین کی جانب سے گرمی میں مریضوں کو موسمی پھل جامن کھانے کا خاص مشورہ دیا جاتا ہے۔

ماہرین جڑی بوٹیوں کے مطابق صرف جامن ہی نہیں بلکہ جامن کی گھٹلیاں اور پتے بھی بہت فائدہ مند ہیں، اکثر لوگ جامن کی گھٹلیاں رکھ لیتے ہیں تاکہ ضرورت کے وقت انہیں استعمال کیا جا سکے۔

 [amazonad category=”Mobile”]

Advertisement

جامن میں کیلشیم، پوٹاشیم، آئرن، سوڈیم، وٹامن سی،  وٹامن بی، کاربوہائیڈریٹ، پروٹین، فاسفورس، فولک ایسڈ اور پانی جیسے دیگر اہم غذائی اجزا موجود ہیں جو انسانی جسم کے لیے نہایت ضروری ہیں۔

وزن میں کمی کا سبب 

جامن میں موجود فائبر بہت دیر تک بھوک نہیں لگنے دیتا، جامن وزن کو بڑھنے سے روکتا ہے اور اسے کنٹرول میں بھی رکھتا ہے، گرمیوں میں وزن کم کرنے کے خواہش مند افراد کے لیے جامن بہترین آپشن ہے۔

ہیموگلوبن، خون میں اضافے کا سبب 

جامن میں موجود وٹامن سی اور آئرن کی کثیر مقدار ہیموگلوبن کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

جامن کا استعمال خون کو صاف کرتا ہے

Advertisement

جامن میں موجود آئرن خون کو صاف کرنے کا کام بھی کرتا ہے۔ اس کے علاوہ جسم میں آئرن کی کمی کو دور کرنے کے لیے جامن کا استعمال ضروری ہے۔

مختلف اور متعدد بیماریوں سے بچاؤ

جامن کی خاصیت ہے کہ یہ انسانی جسم میں موجود مختلف اقسام کی بیماریوں کو دور کرتا ہےجس میں معدے کی بیماریاں، آنتوں کی جلن، خراش، بلڈ پریشر کی سطح کو نارمل رکھنا، شوگر کنٹرول کرنا اور کھانا ہضم کرنا وغیرہ شامل ہے۔

دل کی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے مفید

جامن انسان کو دل کی بیماریوں سے بچاتا ہے کیونکہ اس میں پوٹاشیم بڑی مقداد میں پایا جاتا ہے۔ 100 گرام جامن میں 55 ملی گرام پوٹاشیم موجود ہوتا ہے جو دل کی بیماریوں، ہائی بلڈ پریشر اور اسٹروک وغیرہ سے محفوظ رکھتا ہے۔

گرمی سے نجات

Advertisement

موسم گرما کے پھل جامن کی تاثیر ٹھنڈی ہے اور اسی لیے یہ کھانے کو با آسانی ہضم کرتا ہے، اس کے علاوہ یہ شدید گرمی میں ٹھنڈک کا کام بھی کرتا ہے۔

ذیابیطس کے لیے مفید

ذیابیطس کے مریضوں کے لیے جامن کا استعمال نہایت ضروری ہے، جامن خون میں شوگر کی مقدار بڑھنے سے روکتا ہے۔

 غذائی ماہرین کی جانب سے شوگر کے مریضوں کو روزانہ جامن کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

دانتوں کو مضبوط کرنا

وٹامن سی اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کا حامل جامن دانتوں کے لیے بے حد مفید ہے۔

Advertisement

جامن کا شربت پینے یا اس کا رس دانتوں پر لگانے سے دانت سے متعلقہ تمام مسائل کو دور کیا جاسکتا ہے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر