سعودی عرب کے شہر ظہران میں سعودی فلموں کے ساتویں فیسٹول کا افتتاح ہوا ہے۔
اس کا انتظام فنون وثقافت کی انجمن دمام نے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل کلچرل سینٹر ’اثرا‘ کی شراکت سے کیا ہے اور یہ فیسٹول سات روز تک جاری رہے گا۔
[amazonad category=”Mobile”]
وزارت ثقافت کے ماتحت فلم اتھارٹی اس کی سرپرستی کررہی ہے جبکہ فیسٹول میں فلمسازوں کے علاوہ مقامی، خلیجی اور بین الاقوامی اداکار بھی شریک ہیں۔
اثرا سینٹر میں سعودی عرب کی شاہکار فلمیں پیش کی جارہی ہیں ،فلموں کے درمیان ایوارڈز کا مقابلہ بھی ہوگا۔
اثرا سینٹر کے ایک عہدیدار ڈاکٹر اشرف بافقیہ نے بتایا کہ اس سال فلمی فیسٹول کا مقصد مختلف فلمی تجربات سے تعارف حاصل کرنا ہے تاکہ سعودی فلمساز نئے تجربات کو بنیاد بنا کر بین الاقوامی معیار پیدا کرسکیں۔
فیسٹول کے ڈائریکٹر احمد الملا نے کہا کہ خوشی کی بات یہ ہے کہ فیسٹول میں فلموں کے شائقین اور فلمساز ایک جگہ موجود ہیں۔
کورونا وباء کے ماحول میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ فلمی دنیا سے متعلق تمام معلومات زیر بحث لائی جارہی ہیں جبکہ اس سال فیسٹول کا عنوان ’صحرا کا سینما‘ ہے۔
انتظامیہ نے اس موقع پر فلمی مکالمہ نگار مامون حسن، بحرینی ہدایتکار بسام الذوادی کا اعزاز کیا ہے جبکہ جج کمیٹی کے سربراہ سعد الدوسری نے کہا کہ ایسے اسکرپٹ پر بھی ایوارڈ دیے جائیں گے جسے ابھی فلمایا بھی نہیں گیا ہوگا۔
واضح رہے کہ فیسٹول میں 36 سعودی فلمیں پیش کی جارہی ہیں جبکہ 21 خلیجی فلمیں ہیں، چار تربیتی ورکشاپس اور چھ کتابیں بھی شائع ہوں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News