صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ طلبا کی جسمانی اور ذہنی تندرستی ہی ان کے مخفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے اسکول مینٹل ہیلتھ پروگرام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں آن لائن شرکت کی جس میں انہوں نے کہا کہ اسکول مینٹل ہیلتھ پروگرام کے حوالے پائلٹ پراجیکٹ راولپنڈی کے سرکاری اسکولوں میں مکمل کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے 80 اسکولوں میں اس پروگرام کے انعقاد کے لئے 320 اساتذہ کو ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی ہدایات کے پیش نظر خصوصی تربیت فراہم کی گئی ہے، راولپنڈی کے 80 اسکولوں میں اسکول مینٹل ہیلتھ پروگرام کے انعقاد سے یہ بات اخذ کی گئی ہے کہ 27 فیصد طلبا کو ذہنی مسائل کے حوالے سے مدد درکار ہے۔
مراد راس نے کہا کہ آج تک کسی بھی حکومت کی جانب سے طلبا کی ذہنی تندرستی و توانائی کے لئے کوئی کام نہیں کیا گیا، گزشتہ سال کے دوران کورونا وبا کی بدولت بھی طلبا ذہنی تناؤ کا شکار ہوئے ہیں۔
صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے مزید کہا کہ اسکول مینٹل ہیلتھ پروگرام کو پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد دیگر اضلاع میں بھی لے جایا جائے گا، اسکول مینٹل ہیلتھ پروگرام کے کامیاب انعقاد اور عملدرآمد کے لئے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور ڈاکٹر ظفر مرزا و دیگر کے شکر گزار ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News