
کینیڈین اداکار اور سابقہ چینی و کورین گلوکار کرس وو کو نازیبا حرکات کے الزامات کی وجہ سے اپنے اسپانسرز سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کرس وو سے تقریباً 4 نامور برانڈز نے تعلق توڑ دیا ہے۔
کینیڈین اداکار پر کم عمر گرل فرینڈ کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے کا الزام ہے۔
سابقہ چینی و کورین گلوکار کرس وو کی سابقہ گرل فرینڈ ڈی میژو نے الزام عائد کیا تھا کہ اداکار نے ان کے ساتھ نازیبا حرکت کی ہے۔
دوسری جانب کرس وو کے اسٹوڈیو نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔
کرس وو نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ان کی خاموشی کا مقصد قانونی عمل کو کسی بھی مشکل سے بچانا تھا، تاہم انھیں نہیں پتہ تھا کہ ان کی خاموشی کی وجہ سے افواہیں اس حد تک بڑھ جائیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News