قومی کرکٹ اسکواڈ کا ڈربی میں پریکٹس سیشن جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹرز نے تقریباً ایک گھنٹے تک فیلڈنگ سیشن کیا ہے جس میں بلے بازوں کا سائیڈ پچز پر بھرپور نیٹ سیشن اور فاسٹ باؤلرز ، اسپنرز کی سینٹر پچ پر باؤلنگ جاری ہے۔
قومی اسکواڈ آج 4 گھنٹے سے زائد پریکٹس کرے گا جبکہ کل صرف چند بلے بازوں کو نیٹ کروایا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پہلا 1 روزہ بین الاقوامی میچ 8 جولائی کو کارڈف میں کھیلا جائے گا جبکہ قومی اسکواڈ کل دوپہر میں ڈربی سے کارڈف روانہ ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News