پاکستانی اداکار فیصل قریشی نے اداکارہ نائلہ جعفری کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نائلہ جعفری کی بہادری طاقت کی علامت ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ وہ اپنی پیاری ساتھی نائلہ جعفری کے انتقال کی خبر سُن کر رنجیدہ ہیں۔
اداکار نے کہا کہ نائلہ جعفری اپنی صحت کی بہتری کے لئے طویل مدتی جنگ میں مضبوط کھڑی رہیں۔
Heartbroken to hear about the passing of my dear colleague #NailaJaffri aapa who stood strong in a long term battle with her health.Her bravery was a symbol of strength & her work will live on in our hearts forever.Sending prayers for her and her family during this difficult time pic.twitter.com/swF2z7gZRL
Advertisement— Faysal Quraishi (@faysalquraishi) July 17, 2021
انہوں نے لکھا کہ اداکارہ کی بہادری طاقت کی علامت ہے اور ان کا کام ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔
اداکار نے تعزیتی پیغام میں اہلِ خانہ کے صبر کے لئے بھی دعا کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کی معروف اداکارہ نائلہ جعفری انتقال کرگئیں، اداکارہ طویل عرصے سے کینسر جیسی مہلک بیماری میں مبتلا تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News