
دنیا کا سب سے بڑا میڈل تیار کر لیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ابوظہبی کے انٹرنیشنل انڈین اسکول کے طالب علموں اور اساتذہ نے مل کر دنیا کا سب سے بڑا میڈل بنا کر ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔
[amazonad category=”Auto”]
اس میڈل کا وزن 4,850 پاؤنڈ ہے جبکہ اس کا رقبہ 63.93 مربع فٹ ہے،یعنی یہ تقریباً 9 فٹ چوڑا ہے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کے نمائندوں نے اس میڈل کا معائنہ کرنے کے بعد تصدیق کی کہ اسے تیار کرنے میں تمام ضروری شرائط پوری کی گئی ہیں۔
بعد ازاں ایک مختصر سی تقریب میں اسکول کے اساتذہ اور طالب علموں کو مشترکہ طور پر اس میڈل کےلیے سرٹیفکیٹ بھی دیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News