
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ پر اگر ان کا 25 لاکھ کا انعامی بانڈ نکل آئے تو قربانی کیلئے وہ 5 لاکھ کا اونٹ لیں گی۔
اداکارہ میرا نے کہا کہ انعامی بانڈ کے بقیہ 20 لاکھ غریبوں میں بانٹ دیں گی۔
قربانی کے حوالے سے میرا نے کہا کہ قربانی کے گوشت کی ایک بوٹی بھی فریج میں نہیں رکھنی چاہیے بلکہ قربانی کا سارا گوشت لوگوں میں تقسیم کرنا چاہیے۔
دوسری جانب اداکارہ نے کھانا پکانے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ انہیں کھانا بنانے کا کوئی شوق نہیں اور ہی یہ ان کا کام ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News