نئے مالی سال میں حکومت نے مقامی گاڑیوں پرعائد ٹیکسوں میں کمی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق نئے مالی سال 22-2021 کے بجٹ میں حکومت نے مقامی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کے لئے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس میں کمی کا اعلان کیا ہے جس کے بعد مقامی گاڑیوں کی قیمتوں میں 50 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ روپے تک کمی ہوسکتی ہے۔
[amazonad category=”Mobile”]
ہزار سی سی تک کی گاڑیوں پر ڈھائی فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کر دی گئی جبکہ ہزار سی سی تک کی گاڑیوں پر سے سیلز ٹیکس ساڑے 4 فیصد کمی کے بعد ساڑے 12 فیصد کر دیا گیا ہے۔
حکومت نے ہزار سے 3 ہزار سی سی کی گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ڈھائی فیصد تک کم کی ہےاور اب ہزار سے 2 ہزار سی سی کی گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ڈھائی فیصد اور 2 ہزار 3 ہزار سی سی پر سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 5 فیصد کر دی گئی۔
مقامی کار ساز کمپنیاں ایک ہفتے کے دوران قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کرسکتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
