Advertisement
Advertisement
Advertisement

شوبازی اور رنگ بازی کی سیاست کا خاتمہ کر دیا ہے، فردوس عاشق اعوان

Now Reading:

شوبازی اور رنگ بازی کی سیاست کا خاتمہ کر دیا ہے، فردوس عاشق اعوان
فردوس عاشق اعوان

’21 اکتوبر کو استحکام پاکستان پارٹی بڑے سرپرائز دے سکتی ہے‘

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شوبازی اور رنگ بازی کی سیاست کا خاتمہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر  فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ٹوئٹر  پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ  وزیراعظم  عمران خان کے وژن  اور  وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب  کا  چپہ چپہ  بلاتفریق  ترقی و خوشحالی کی عملی تصویر بننے جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریکارڈ ترقیاتی ، تعلیم ، صحت ، انفراسٹرکچر ، سیاحت اور زراعت کے بجٹ سے پہلی بار اہل پنجاب کی تقدیر بدل رہی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ جنوبی پنجاب کو پہلی بار اسکا حق ملا ہے، نئے گھروں کی تعمیر، غریبوں کیلئے احساس پروگرام ، ملکی سیاحت کو چار چاند لگ گئے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بلین ٹری سونامی منصوبہ کی دنیا معترف ہوئی، پہلی بار غریب اور کمزور طبقات کوعمران خان سینے سے لگا رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا، کپتان نے بوسیدہ سیاسی مافیا کے بت گرا دیئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر