Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی نے اصلاحات متعارف کروا کر اہل پنجاب کا دل جیت لیا ہے،فردوس عاشق اعوان

Now Reading:

پی ٹی آئی نے اصلاحات متعارف کروا کر اہل پنجاب کا دل جیت لیا ہے،فردوس عاشق اعوان

فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے شعبہ صحت میں اصلاحات متعارف کروا کر اہل پنجاب کے دل جیت لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں لکھا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن اور وزیراعلی سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب  حکومت صحت کے شعبہ میں انقلاب برپا کر رہی ہے، پہلی مرتبہ انسانی اور سماجی شعبوں کی ترقی و خوشحالی پر پیسہ خرچ کیا جا رہا ہے، پی ٹی آئی حکومت نے شعبہ صحت میں اصلاحات متعارف کروا کر اہل پنجاب کے دل جیت لیے ہیں۔

Advertisement

انھوں نے لکھا ہے کہ ہیلتھ کارڈ پنجاب کے عوام کی دل کی آواز ہے، اب پنجاب کے ہر خاندان کو 7 لاکھ 20 ہزار روپے سے سالانہ علاج معالجہ کی معیاری سہولیات بالکل مفت میسر ہونگی، ڈیرہ غازی خان اورساہیوال ڈویژن میں اس پروگرام کا آغاز ہو چکا ہے، 31 دسمبر تک پنجاب کے 11 کروڑ عوام یہ سہولت گھرکی دہلیزپر دستیاب ہوگی۔

 

Advertisement

فردوس عاشق اعوان نے مزید لکھا ہے کہ پنجاب حکومت نے شعبہ صحت کے مجموعی بجٹ میں 118 فیصد اضافہ کیا ہے، اس سال  369 ارب روپے سے پنجاب میں صحت کا شعبہ آسمان کی بلندیوں کو چھونے جارہا ہے، درجنوں بڑے اور چھوٹے ہسپتالوں کی تعمیرومرمت سےپنجاب کے عوام صحت کے شعبہ میں واضح تبدیلی محسوس کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر